کراچی:معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں ۔ وہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتی نظر آرہی ہیں۔عائشہ عمر کی شہرت کی وجہ ان کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ بہترین کارگردگی بھی ہے۔
معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کہا کہ میں اعلی معیار کے سکرپٹ پر مبنی فلموں میں کام کرنا پسند کر تی ہوں ۔ انہوں نے انٹرویومیں کہا کم فلمیں کرنا پسند کرتی ہوں لیکن فلموں کا سکرپٹ اعلی معیار کا ہونا چائیے۔
عائشہ عمر نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ ٹی وی اداکاروں نے سینما کی بحا لی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ان کے مطابق ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔
اعلی معیار کے سکرپٹ پر مبنی فلمیں کرنا پسند کر تی ہوں، عائشہ عمر
01:12 PM, 30 Aug, 2017