بالی ووڈ کے کامیڈین اداکار و ہدایت کار نیرج وورا 10 ماہ بعد کومےسے باہر آگئے

12:32 PM, 30 Aug, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کے کامیڈین اداکار و ہدایت کار نیرج وورا گزشتہ روزکومےسے باہر آگئےہیں۔ 10ماہ کی طویل علالت کے بعد کار نیرج وورا  تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اورامکان ہے کہ انہیں جلد ہی اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کامیڈین نیرج وورا اکتوبر 2016 میں فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ میں کام کررہے تھے کہ اچانک ان کو ہارٹ اٹیک ہوا اور دوران علاج ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا جس کے باعث وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

ان کے قریبی دوست فیروز ناڈیا والا  نےایک انٹرویو میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا تھاکہ گزشتہ 5 ماہ سے نیرج کی حالت میں بہتری آرہی تھی لیکن فی الوقت وہ کوما میں ہی ہیں۔ آخر کار طویل علالت کے  بعد آج  وہ کوما سے باہر آگئے ہیں۔
اداکار نیرج وورا نے کیرئیر کے دوران کئی مزاحیہ کردار نبھائے، جن پر انہیں متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کی مقبول فلموں میں بادشاہ، من، رنگیلا، ہیرا پھیری، پھر ہیرا پھیری، ویلکم بیک اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں