اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل کے اپنی پارٹی کے لیے ترانے نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے ۔ اس ترانے کو اب تک لاکھوں افراد سن اور دیکھ چکے ہیں ،
تاہم اب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اس بارے میں ٹویٹ سامنے آگیاہے ۔ عمران خان نے عمران اسماعیل کے ترانہ سننے کے بعد خوب پذیرائی کی ہے ۔
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ” پی ٹی آئی کا ورسٹائل گلوکار عمران اسماعیل ، ایک ستارے کی پیدائش “۔ ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے عمران اسماعیل کا ترانہ بھی اپلوڈ کیاہے ۔
عمران خان کی ٹویٹ ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ کیاہے ۔