لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہورمیں واقع پنجاب یونیورسٹی سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔
تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے ہاسٹل سے لاش ملی ہے تاہم اس بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ لاش کسی طالب علم کی ہے یا کسی اور شخص کی ۔
پولیس نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ لاش تین سے چار دن پرانی ہے لیکن اس کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا یا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔