بھارتی ریاست اتر پردیش میں پراسرار طور پر42بچے ہلاک

10:46 AM, 30 Aug, 2017

ہریانہ:42بچے پال بھر میں موت کے منہ میں چلے گئے،بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 42 بچے ہلاک ہو گئے،اعدادو شمار بتاتے ہوئے ڈاکٹر پی کے سنگھ نے کہا کہ ' 27 اور 28 اگست کو 48 گھنٹوں کے دوران 42 بچے انسیفلائٹس یعنی دماغی بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر پی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور باوجود طبی امداد فراہم کرنے کے ان کی زندگی بچانا مشکل ہو گیا تھا۔گورکھ پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'اس وقت ہسپتال میں دوائیوں اور آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔

لیکن جب تک ڈاکٹر ہسپتال پہنچتے تب تک بچوں کی حالت بہت بگڑ چکی تھی اور ڈاکٹر تمام تر کوششوں کے باوجود انھیں بچا نہیں سکے۔'ڈاکٹر پی کے سنگھ کہتے ہیں کہ جولائی، اگست اور ستمبر بچوں کی صحت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔

پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے پیڈریاٹک وارڈ میں ابھی بھی 342 بچے زیر علاج ہیں۔گورکھپور میں ایک عرصے سے اس موسم میں بچے دماغی بخار سے ہلاک ہو رہے ہیں

10 اگست کو اسی میڈیکل کالج میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت نے حکومت کی کارکردگی پر سوال پیدا کیے تھے۔ صرف پانچ دنوں میں 100 سے زیادہ بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

اس وقت آکسیجن کی کمی کو مبینہ طور پر بچوں کی موت کی وجہ قرار دی گئی تھی۔تاہم مقامی حکومت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں