رحیم یار خان: نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

09:31 AM, 30 Aug, 2017

رحیم یارخان: لیاقت پور میں کانسٹیبل یوسف شراب پی کر ایک گھر میں داخل ہو گیا اور خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون کے شور مچانے پر اہل محلہ نے پولیس اہلکار کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی۔

لوگوں نے اہلکار کا منہ کالا کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے پیٹی بھائی کے خلاف کاروائی نہ کی تو تھانے کے سامنے خودکشی کر لوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں