سیلفی لینے پر جیا بچن نے مداح کو ڈانٹ دیا

09:20 AM, 30 Aug, 2017

ممبئی: جیا بچن میڈیا کے نمائندوں اور مداحوں کو ڈانٹنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور متعدد بار ان کے حوالے سے ایسی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ واقعہ ممبئی میں اس وقت پیش آیا جب جیا بچن اپنے مذہبی تہوار کی مناسبت سے مقامی مندر گئیں۔ مندر میں جیا بچن کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی جن میں سے کئی افراد نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی بھی کوشش کی۔

جیا بچن مداحوں سے بچنے کی کوشش کرتی رہیں اور بالآخر انہوں نے ایک نوجوان کو ڈانٹ ہی دیا جو ان کے ساتھ سیلفی لینے کا خواہش مند تھا۔ جیا بچن نے اس نوجوان کو سخت لہجے میں کہا کہ ’’ایسا مت کرو اسٹوپڈ‘‘۔ جیا بچن نے نہ صرف نوجوان کو ڈانٹا بلکہ اسے غصے سے گھورنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جیا بچن اپنی تصویر اتارنے پر مداحوں کی کلاس لے چکی ہیں ایک بار جب وہ اپنی بہو ایشوریا رائے بچن کے ساتھ تھیں تو کسی فوٹو گرافر نے ایشوریا کو آواز لگائی تھی جس پر جیا بچن اپنے آپے سے باہر ہو گئی تھیں۔

گزشتہ ہفتے جیا بچن بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول کی گود بھرائی کی رسم میں شریک تھی اور یہاں ان کا غصہ پنڈت پر نکلا جو پوجا پاٹ کے بجائے تقریب میں آئے بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ تصویریں بنوانے میں مصروف تھا۔ جیا بچن نے پنڈت کو مخاطب کیا اور کہا کہ برائے مہربانی آپ اپنے کام پر توجہ دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں