امریکا نے نیو کلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ کر لیا

امریکا نے نیو کلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ کر لیا

واشنگٹن: امریکا نے نیواڈا کے صحرا میں نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی نیشنل نیو کلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ریاست نیواڈا کے صحرا میں یہ تجربات کیے گئے۔

ان تجربات کے لیے ایف 15 ای طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے دوران بی 61 سیریز کے نئے ایٹمی بم ایک خشک جھیل میں گرائے گئے تاہم ان ایٹمی بموں پر وار ہیڈ نصب نہیں تھے۔

تجربات کا مقصد نیو کلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ تجربات 8 اگست کو کیے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں