کراچی:ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان ویمنز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
تیسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور گل فیروز کی جگہ فاطمہ ثنا، نتالیہ پرویز اور رامین شمیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں5 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔ ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 2، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کو 5 میچز کی سیریزمیں 2-0کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میں مہمان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو ایک رنز سے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی ۔