اسلام آباد: رانا ثنااللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ الیکشن ہارنے کے بعد وفاق اور صوبائی حکومت میں شامل ہونے کیلئے متحرک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں رانا ثنا وفاقی وزیر داخلہ رہے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد رانا ثنااللہ نے پنجاب پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا تھا ۔ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو کابینہ میں شامل کرنے کیلیے شہباز شریف سے بات کی تھی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رانا ثنااللہ کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔