سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

07:45 PM, 30 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط موصول ہوگئی۔ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے رقم موصول ہونے تصدیق کردی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آئی ایم ایفکے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔20 اپریل کو آئی ایم ایف نے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 29 اپریل کو نائجریا کے قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔

 بعد ازاں یکم مئی کو ہونے والے اجلاس میں کریباتی اور مونٹی نیگرو کے پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا۔تاہم پاکستان کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا۔

مزیدخبریں