متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن  کا  8 مئی سے لاہور میں تمام تنور بند کرنے کا اعلان

06:50 PM, 30 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن   نے  8 مئی سے لاہور میں تمام تنور بند کرنے کا اعلان کردیا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ  قیمت بڑھانے  تک  ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔
 متحدہ نان روٹی ایسوس ایشن نے 8 مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے لاہور بھر کے تنور بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور بھر کے تنور بند کرنے کا فیصلہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ آفتاب اسلم گل صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہےکہ  ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز جرمانے اور مقدمے درج کرنے کے خلاف بطور احتجاج تنور بند کیے جا رہے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ  حکومت نے مشاورت کے بغیر روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر دی۔ حکومت نے مشاورت کر کے روٹی اور نان کی قیمت دوبارہ مقرر نہ کی تو ہڑتال ختم نہیں ہو گی۔
ان کامزید کہنا تھاکہ آٹا اتنا سستا نہیں ہوا جتنی روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر دی گئی ،اپنی مرضی سے روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر کے تنور مالکان کے خلاف ناجائز کاروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں