کراچی :حکومت سندھ نے متعدد شخصیات سے پولیس پروٹوکول واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعدد شخصیات سے پولیس پروٹوکول واپس لے لیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کے پاس اگر اضافی پولیس موبائل یا سکیورٹی ہوگی تو اُسے واپس لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ کاکہنا تھا کہ تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے پھر ہوگا، جس میں کمیٹی کی تجویز پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔