مالی اور بیرونی شعبے میں بہتری آئی ، مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ،وزارت خزانہ نے  آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

05:19 PM, 30 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے آئوٹ لک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مالی اور بیرونی شعبے میں بہتری آئی ، مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں شرح نمو پہلی اور دوسری سہ ماہی میں بالترتیب 8.6 اور 5 فیصد رہی، ٹریکٹروں کی فروخت میں پہلی اور دوسری سہ ماہی میں بالترتیب 59.7 اور 65.8 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداوار 34.8 فیصد اضافے سے دگنی ہو گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی سے فروری تک 0.5 فیصد کمی ہوئی۔
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیاکہ مارچ میں سی پی آئی 35.4 فیصد سے کم ہو کر 20.7 فیصد رہی، جولائی سے فروری پرائمری بیلنس 1834 ارب روپے سرپلس رہا، گزشتہ سال جولائی سے فروری تک پرائمری بیلنس 780 ارب پچاس کروڑ روپے تھا۔ وفاقی حکومت کے ریونیو میں 51 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی خسارہ تین فیصد رہا جو گزشتہ سال 2.8 فیصد تھا۔


 

مزیدخبریں