جسٹس بابر ستار کےگرین کارڈ کا معاملہ:فیصل واوڈا کی آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے درخواست

جسٹس بابر ستار کےگرین کارڈ کا معاملہ:فیصل واوڈا کی آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے درخواست

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے کے معاملے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی۔


 درخواست میں کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، پریس ریلیز میں کہا کہ جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے پہلے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کردیا تھا۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس بابر ستار اور اس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے
گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت کو پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں