ماہرہ خان کے نام  ایک اور اعزاز 

04:31 PM, 30 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی : ماہرہ خان نے اپنے نام ایک اور اعزاز کرلیا۔ پاکستانی سپر سٹار اور ٹیلنٹڈ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ ”دی ایمی گالا ایونٹ“ کے چوتھے ایڈیشن میں ”آرٹسٹ ان فیشن“ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ 

سکائی بلو اور سلور فلورامتزاج والے سلیو لیس گائون زیب تن کیے ہوئے ماہرہ خان جب ایوارڈ لینے آئیں تو انتہائی پروقار اور شائستہ نظر آرہی تھیں۔ماہرہ انتہائی خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

مزیدخبریں