پنجاب، قانونی معیار بہتر بنانے کیلئے انٹیگریٹڈ  پبلک پراسیکیوٹر شن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

11:35 AM, 30 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں انٹیگریٹڈ  پبلک پراسیکیوٹر شن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیاگیا۔ 


وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق  خصوصی اجلاس ہوا جس میں پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق  بریفنگ دی گئی اور بہتری  کیلئے  تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ 


اجلاس میں پراسیکیوٹر ز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے”سیٹ آف سکلز “ پیش کیا گیا اور پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کی تجویز دی گئی۔ 


  بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کے تعین کیلئے کارکردگی کا سکور چیک ہوسکے گا،پراسیکیوٹر کی کارکردگی کے لحاظ سے شفاف گریڈنگ کی جاسکے گی۔

 اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز  کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن میں کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔

مزیدخبریں