رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں 2 فیصد شرح نمو اور مہنگائی 20 فیصد تک رہے گی، آئی ایم ایف اعلامیہ جاری

 سخت معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر معیشت کی بہتری کیلئے  بہترین اقدامات کئے ہیں، آئی ایم ایف

رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں 2 فیصد شرح نمو اور مہنگائی 20 فیصد تک رہے گی، آئی ایم ایف اعلامیہ جاری

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کہا کہ پاکستان نے سخت معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر معیشت کی بہتری کیلئے  بہترین اقدامات کئے ہیں۔ رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں 2 فیصد شرح نمو مہنگائی 20 فیصد تک آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


آئی ایم ایف کے ایگزیگٹو بورڈ کے اجلاس میں پروگرام کو قسط جاری کرنے کی منظوریکا اعلامیہ جاری کر دیا۔ آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے 9 ماہ میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا۔

پروگرام نے پاکستان کو ملکی و بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی۔پاکستان نے سخت مالیاتی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر مہنگائی پر قابو پایا ہے۔

آئی ایم ایف نے  پاکستان کے میکرو اکنامک حالات میں بہتری  پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہتوانائی کے شعبے میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔وصولی میں اضافے کے ذریعے گردشی قرضوں میں اضافے کو کم کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں 2 فیصد شرح نمو رہنےاور مالی سال کے اختتام تک مہنگائی 20 فیصد تک آنے کی توقع  ظاہر کی ہے۔آئی ایم ایف نے توانائی شعبے میں اصلاحات اور غریب طبقے کے تحفظ کیلئے ڈومور کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم  شہباز شریف نے  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔ اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے۔

مصنف کے بارے میں