اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی ،اسد عمر و دیگر کے خلاف 9 مئی احتجاج کے حوالے سے تھانہ ترنول میں درج مقدمات پر سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دوران سماعت سردار مصروف ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ، جج شبیر بھٹی نےبانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی ،اسد عمر و دیگر کے خلاف 9 مئی احتجاج کے حوالے سے تھانہ ترنول میں درج مقدمات پر سماعت کی۔ اسد عمر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔
آمنہ علی ایڈووکیٹ کا عدالت مین کہان تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر ایما کی حد تک الزام ہے کوئی ثبوت چالان میں موجود نہیں، اسد عمر کی حد تک درخواست بریت پر دلائل ہو چکے۔جج شبیر بھٹی نےکہا کہ اسد عمر کی حد تک بریت کی درخواست پر آرڈر کروں گا۔
عدالت نے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سردار مصروف ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔
جج شبیر بھٹی نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر ہوئی ہے، جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ بریت کی درخواست دائر نہیں ہوئی پروڈکشن کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔