اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط، سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط، سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ آج ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ میں  جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان  شامل ہیں۔ 

سپریم کورٹ نے معاملے سے متعلق دیگر 9 درخواستیں بھی ازخود نوٹس کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔آئینی درخواستوں میں سپریم کورٹ کے ججوں سے معاملے کی انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔عدالت کی طرف سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں