قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول اچانک تبدیل ، 3 کے بجائے 2 مئی کو طلب 

04:21 PM, 30 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  3 مئی 2023 بروز بدھ سہ پہر 4 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کا اجلاس اب مورخہ 2 مئی2023 بروز منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

واضح رہے کہ دو مئی کو ہی سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ پارلیمنٹ سے منظور کردیا سپریم کورٹ بل کو ختم کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ 

مزیدخبریں