اسلام آباد : قومی اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 3 مئی 2023 بروز بدھ سہ پہر 4 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اب مورخہ 2 مئی2023 بروز منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
واضح رہے کہ دو مئی کو ہی سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ پارلیمنٹ سے منظور کردیا سپریم کورٹ بل کو ختم کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔