صدر عارف علوی ایک اور قانون کی راہ میں رکاوٹ بن گئے، نیب ترمیمی بل بغیر دستخظ واپس کردیا 

11:37 AM, 30 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک اور قانون کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔ نیب ترمیمی بل بغیر دستخط کیے واپس پارلیمنٹ بھجوادیا۔ 

ایوان صدر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا ۔صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔  بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

صدر عارف علوی کے مطابق ایک زیر التوا معاملے کے اثرات پرغور کئے بغیرقومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جاناچاہیے۔ 

قبل ازیں، وزیرِ اعظم نے آئین کے آرٹیکل75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدرمملکت کوبھجوایاتھا

مزیدخبریں