راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گھرکابھیدی خاقان عباسی آٹےکی چوری پر20ارب روپےکاحکومت پرالزام لگارہاہےآٹےکی لائنوں میں20آدمی مرگئےبقول خاقان عباسی کےحکومت کی20ارب کی دیہاڑی لگ گئی پرویزالہی کےگھرجوکچھ ہواوہ نگران وزیراعلی کاکیادھراہےسعودی عرب جاناایک بہانہ ہےاصل میں آصف زردای کی ہدایت پرپرویزالہی نشانہ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ 10مئی تک کٹی کٹانکل آئےگا ۔ آرہوجائےگایاپارہوجائےگاجب دروازے بکتر بند گاڑیوں سے توڑیں گےتوووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے ۔ مذاکرات سپریم کورٹ کودھوکا دینے کاایک بہانہ ہےورنہ ڈنگ ٹپاؤاپالیسی ہے10مئی کوآئی ایم ایف کی ایگزیکٹوبورڈکی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کااگلا نشانہ ہماری ملکیتی4مرلے کی لال حویلی ہےلیکن اُس کےنتائج کےلیے بھی تیاررہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہےجس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔