لاہور : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ مذاکرات ناکام ہوئے تو تاریخی لانگ مارچ کریں گے۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔