روس نے امریکہ اور نیٹو کو خبردار کر دیا

10:19 PM, 30 Apr, 2022

ماسکو:روسی وزير خارجہ سيرگئی لاوروف نے امريکا اور نيٹو کو  خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،وہ یوکرین کو ہتھياروں کی فراہمی بند کريں۔

چینی میڈ یا سے بات کرتے ہوئے  روسی وزیر خا رجہ نے د عویٰ  کیا کہ ،روسی عسکری کارروائياں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ  اگر مغربی  قوتیں اس مسلح تنازعے کا حل چاہتی  ہیں، تو  انہیں کیف  کو   ہتھیاروں   کی فراہمی بند کرنی پڑے گی۔

 روسی  وزیر  خارجہ نے  مزید   بتایا  کہ ان کا ملک ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور اپنے ٹیکنالوجی سیکٹر کو بھی خود کفیل بنانے کی کوششوں میں ہے۔ 

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ تزویراتی استحکام کے حوالے سے ماسکو اور واشنگٹن کے بیچ بات چیت سرکاری طور پر "جمود کا شکار" ہے۔

وزارت خارجہ میں ہتھیار بندی کے پھیلاؤ کو روکنے کی ذمے دار انتظامیہ کے سربراہ ولادی میر یرماکوف نے روسی خبر رساں ایجنسی " ٹاس " کو بتایا کہ روس اور امریکا کے درمیان مکالمہ یوکرین میں ماسکو کے خصوصی فوجی آپریشن کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں