عمران خان لانگ مارچ اعلان کے بعد اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں

عمران خان لانگ مارچ اعلان کے بعد اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں

لاہور: سیاست دان اپنی سیٹ بچانے کے لیے اور اپنے مفاد کے لیے لانگ مارچ کرتے اور میں اپنی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے لانگ مارچ کروں گی ،عید کے بعد میں اور میرے ساتھی فنکار لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے جس میں شفقت بیگم ٹرسٹ کے لئیے فنڈ اکٹھا کر کے غریب عوام کے لئیے فری ہسپتال بنائونگی۔

فلم سٹار میرا کا کہنا تھا کہ میں اپنی آخرت کے  لیے یہ فلاحی کام کرنے کا ارادہ کیا ہے میری خواہش ہے کہ اک سال کے اندر میں ہسپتال مکمل کروں اس سلسے میں میری ساتھی فنکاروں سے بات ہو چکی ہے اور عید کے بعد ہم سب مل کر لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے اور ہسپتال کے لیے فنڈ اکٹھا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ کے  لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں شو بھی  کیے جائیں گے  جس میں میں خود پرفارم کروں گی اور مجھے یقین ہے پاکستانی عوام اس نیک مقصد کو پورا کرنے کے  لیے میرا بھرپور ساتھ دے گی ۔