پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا 

08:08 PM, 30 Apr, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئےکہا کہ کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتیں ہی براقرار رکھی جائینگی ۔

تفصیلات کے مطابق ا وگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری کو وزیر اعظم شہباز شریف نے مسترد کرتے ہوئے کہ ہم مہنگائی کے اس دور میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ،ہم سابقہ حکومتوں کے غلط فیصلوں کی سزا عوام کو نہیں دینا چاہتے ۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 149.86 برقرار رکھی گئی اور ڈیزل کی سابقہ قیمت 144.15 روپے ہی برقرار رکھی ۔

مزیدخبریں