پنجاب کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملی ،بڑے نام سامنے آگئے 

06:22 PM, 30 Apr, 2022

لاہور:نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی کابینہ کے وزرا کے نام بھی سامنے آنے شروع ہو گئے ،ن لیگ کی جانب سے دو مرحلوں میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو بھی وزارتیں دی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز نے کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا کے ناموں پر مشاورت کی ،جس میں پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو بھی وزارت دینے کا پروگرام شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کابینہ میں شامل  اچھی کارکردگی والے وزراء کو پھر سے وہی قلم دان سونپے جائیں گے ، رانامشہوداحمد خان کانام وزیرتعلیم  کے لئے زیرغور ہے ،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارت دی جائےگی ،بلال یاسین کو وزیرخوراک بنایا جائے گا ، سیف الملوک کھوکھر کو بھی صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں