راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں عاشق رسول ہوں ،روزہ رسول پر جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہئے۔ شہباز شریف اور حمزہ شریف دونوں پر فرد جرم عائد ہےاتنا بڑا دھوکہ عوام کیساتھ کبھی نہیں ہوا ہے یہ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، ملک میں افراتفری اور نفرت ہےملک کی خوفناک صورتحال ہےاتنی تشویشناک صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے ہیں ۔میں کہتا تھا ن سے ش نکلے گا، کہاں ہے ن؟؟
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آبا د میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں عاشق رسول ہوں ،روزہ رسول پر جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہئے۔میں نے ہمیشہ ستائیسواں روزہ مسجد نبوی میں گزارا ہے ہر ماں نے میرا ماتھا چوما،میں نے کبھی غداری نہیں کی ممتاز قادری کو پھانسی آپ نے دی ہے اگر وقت ملا تو ساری صورتحال لکھوں گا،ممتاز قادری کی شہادت کی کہانی لکھوں گایہ بھی لکھوں گا کہ وہ کس کس اذیت سے گزرے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا میں بڑا لیڈر نہیں بننا چاہتا ،نالہ لئی کیساتھ ریٹائرڈ ہونا چاہ رہا تھا،میں نالہ لئی کی وجہ سے وہاں موجود رہا ۔ ورنہ 16 وزارتیں سنبھال کر تنگ آگیا ہوں۔ شہباز شریف اور حمزہ شریف دونوں پر فرد جرم عائد ہےاتنا بڑا دھوکہ عوام کیساتھ کبھی نہیں ہوا ہے یہ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے ، آپ کی شکلوں سے لوگوں کو نفرت ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں ان کیلئے روزہ رسول کھلا ہے یا نہیں؟میں وہ خوش نصیب ہوں جنہوں نے خانہ کعبہ کے چھت پر بھی نماز پڑی ہے۔یہ ہمیں سلیکٹد کہتے تھے، یہ سلیکٹڈ بھی ہے اور ایمپورٹڈ بھی ہیں۔ملک میں افراتفری اور نفرت ہےملک کی خوفناک صورتحال ہےاتنی تشویشناک صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے ہیں ۔ ان کے پاس دو ووٹوں کی اکثریت ہیں ۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا پاک فوج عظیم ادارہ ہے اس کا احترام ہونا چاہئے۔ یہ سیاستدان بڑے چالاک ہوتے ہیں نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر فوج کو گالی دی ہے،14 بار شہباز شریف نے بوٹ چاٹے ہیں۔ میں کہتا تھا ن سے ش نکلے گا، کہاں ہے ن؟لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا میرے محلے کے درزی کپڑے نہیں دے رہے کہتے ہیں بجلی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہارانا ثناء اللہ کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں آج حمزہ شہباز نے بھی میرے بارے میں بات کی ہے ، حمزہ شہباز آپ بچوں کی طرح آپ بھی ٹریپ ہوگئے ہیں ، جو باتیں لوگ ہمارے بارے میں کرتے تھے آج آپ کے بارے میں کررہے ہیں ۔ جو عمران خان کیساتھ زیادتی ہوئی ان کو تنہا چھوڑنا بددیانتی اوربے شرمی ہے، عمران خان پر برا وقت ہے ان کو تنہا چھوڑنا میرا شہر گناہ سمجھتا ہے ۔ اگر خان نے کہا الیکشن لڑو ،الیکشن لڑنا پڑے گا۔وہی ہوگا جو اللہ کو منظور ہےہر گھر سے یہ صدا آتی ہے عمران خان کیساتھ زیادتی ہوئی ہے،ہم خان صاحب کیساتھ کھڑے ہیں ہماری کسی ادارے کیساتھ جنگ نہیں ہے مداخلت زیادہ خطرناک ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہا جیل میرا سسرال ہے ،ہتھکڑی میرا زیور ہےچٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا۔