گورنر پنجاب کا حمزہ کو وزیر اعلیٰ ماننے سے انکار، آئینی ماہرین کا اجلاس طلب 

04:14 PM, 30 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کو نیا وزیر اعلیٰ پنجاب تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اور آئینی ماہرین کا ایک اور اجلاس طلب کرلیا ۔ 

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہتے ہیں کہ بدمعاشی، غندا گردِی، دھوکے، فریب اور غیر آئینی طریقے سے زور زبردستی ہوٹل میں بننے والے اس وزیرِ اعلیٰ کو نہ میں مانتا ہوں نہ عوام مانتی ہے اور نہ آئین میں اس کا کوئی تصور ہے۔

گورنر پنجاب  کہتے ہیں کہ جس بے دردی سے پاکستان کو زحمی کیا جا رہا ہے ہم ان کو معاف نہیں کریں گے۔ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے تاریخ میں سب کچھ لکھا جا رہا ہے کون کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ آج بھی سب نے دیکھ لیا کہ غیر آئینی طریقے سے بننے والے جعلی وزیرِ اعلیٰ کو کس کی سرپرستی حاصل ہے۔

دوسری طرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو شام کو گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ 

مزیدخبریں