کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے مسجد نبویﷺ میں نعرے لگانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
مسجد نبویﷺ میں نعروں کے حوالے سےخبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے سعید غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ یہ صریحاً جھوٹ ہے، میں خود چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا۔‘
یہ صریحاً جھوٹ ہے۔ میں خود چیئرمین بلاول کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا البتہ مسجد نبوی میں سینکڑوں افراد نے چیئرمین بلاول کو سلام کیا، ہاتھ ہلاکر خوشی کا اظہار کیا۔#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور https://t.co/lusRllwsm0
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 29, 2022
سعید غنی نے مزید کہا کہ البتہ مسجد نبویﷺ میں سینکڑوں افراد نے چیئرمین بلاول بھٹو کو سلام کیا اور ہاتھ ہلاکر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی کی اور سیاسی مخالفت کی آگ میں مقدس ترین مقام کا تقدس بھی پامال کر دیا۔