اداکارہ عفت عمر نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

اداکارہ عفت عمر نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمرنے مسجدِ نبویﷺ میں ناخوشگوار واقعے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود حکومتی وفد کی مسجد نبویﷺ آمد کے موقع پر وہاں موجود تحریک انصاف کے مبینہ  حامیوں نے شدید نعرے بازی کی اور وفد میں موجود شاہ زین بگٹی کے بال نوچے اور دھکے دیتے رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ تاہم واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے بھی شدید ناگواری کا اظہار کیا اور عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/OmarIffat/status/1519786567488970752?s=20&t=Ptnv8bU3TY4e0SskTc6Yiw
 
عفت عمر نے صرف عمران خان کو اس واقعے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اب روکنے کی ضرورت ہے، نفرت کی آگ بھڑکانے پرعمران خان کو گرفتار کیا جائے۔


 ایک اور ٹویٹ میں عفت عمرنے عمران خان کے پاکستان کو مدینہ کی طرح فلاحی ریاست بنانے کے دعوے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا تھا، ریاست مدینہ کو  پاکستان نہیں‘

https://twitter.com/OmarIffat/status/1520069880212766720?s=20&t=QMbdT5_wlBm8V5XUZscngA

مصنف کے بارے میں