لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
گورنر پنجاب نے ٹوئٹ کیا کہ غیر آئینی طریقے سے ایک جعلی وزیراعلی کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، نئی صورت حال میں غنڈوں کے زور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے۔
گورنر ہاؤس میں جاری غنڈہ گردی اور اس کو یرغمال بنانے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ فوری نوٹس لیں
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) April 30, 2022
غیر آئینی طریقے سے ایک جعلی وزیراعلی کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے
انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے۔
https://twitter.com/OmarCheemaPTI/status/1520279696453345282?s=20&t=23jyPy2YKWQ7OdQVu-_gOA