حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور ہائیکورٹ کے اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے  وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے سے متعلق  فیصلے کے  خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی


اپیل تحریک انصاف کے 17 اراکین نے اظہر صدیق اور رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے،انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔  

درخواست میں اپیل کنندگان کی جانب سےمؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا جس سے  تحریک انصاف کے اراکین کی پارٹی کے خلاف جانے کی حوصلہ افزائی ہوئی. مزید کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں.ہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں. سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس دییے گئے. اس کیس کو کم از کم سات رکنی بینچ کے روبرو ہونا چاہیے تھا، آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں.استدعا کی گئی کہ عدالت کا لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے. 

اس موقع پر پی ٹی آئی  کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے  لاہورہائیکورٹ میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  ہائی  کورٹ   میں رات کو اپیل دائر کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی، اب اپیل دائر کی جا چکی ہے اور استدعا کی ہے کہ اس پر آج ہی سماعت کی جائے،ہائیکورٹ کے تینوں فیصلے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

مصنف کے بارے میں