جدہ: وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم کا شاہی محل آمد کے موقع پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
شہباز شریف نے ولی عہد سے اپنے وفد کا تعارف کرایا،ملاقات میں اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی ملاقات میں شریک ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے جس کیلئے وفد کے ہمراہ جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں 2 بار روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ،ملکی سلامتی، ترقی، سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں ۔