وزیراعظم کے حکم پر سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر معائنہ کمیشن قائم

11:27 PM, 30 Apr, 2021

اسلام آباد: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سفارت خانے کے خلاف شکایات پر وزیراعظم نے معائنہ کمیشن قائم کر دیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر وزیراعظم نے معائنہ کمیشن بنا دیا، کمیشن سفارت خانے کی جانب سے مسائل حل کرنے میں ناکامی کی تحقیقات کرے گا۔

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن پاکستانی کمیونٹی کی شکایتوں کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا، کمیشن مزدوروں کے جائز کاموں میں تاخیراور بھتہ خوری کی شکایات کی بھی تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے بیان دیا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے ہمارے محنت کشوں کو جو سہولیات فراہم کرنا تھی وہ نہیں کیں، سفارت خانے کا عملہ محنت کشوں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیتا رہا ہے۔ اس حوالے سے پوری تحقیقات کرائی ہے جب کہ وہاں تعینات سفیر کے خلاف بھی تحقیقات کرا رہا ہوں اور وہاں تعینات بیشتر عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے بیان دیا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے ہمارے محنت کشوں کو جو سہولیات فراہم کرنا تھی وہ نہیں کیں، سفارت خانے کا عملہ محنت کشوں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیتا رہا ہے۔ اس حوالے سے پوری تحقیقات کرائی ہے جب کہ وہاں تعینات سفیر کے خلاف بھی تحقیقات کرا رہا ہوں اور وہاں تعینات بیشتر عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کو پیش کی تھیں۔ 

پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول مشاری بن علی نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔

جنرل (ر) اکبر گزشتہ برس دسمبر میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور کی آخری تعیناتی پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے چیئرمین کی حیثیت سے تھی۔

جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا فوج میں ایک روشن کیریئر رہا ہے جہاں انہوں نے تھری اسٹار جنرل کے طور پر چیف آف جنرل اسٹاف اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی 10 کور کے کمانڈر کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

مزیدخبریں