نوجوان تیار رہیں ، روزگار کے بیشمار مواقع ملنے والے ہیں ، وزیراعظم نے نوجوانوں کو خوشخبری سناد ی

08:41 PM, 30 Apr, 2021

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  نوجوان تیار رہیں کیونکہ روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں۔وزیراعظم نے یہ بات اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت سی پیک منصوبے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرخزانہ، وزیرتجارت، چیئرمین سی پیک اتھارٹی سمیت اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اس موقع پر وزیراعظم کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں سی پیک سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کے منصوبے مکمل کئے  اور ڈھائی سالوں میں متعدد جاری منصوبوں کو بھی تکمیل تک پہنچایا، موجودہ حکومت خصوصی اکنامک زون کے قیام پر توجہ دے رہی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’رشکئی،دھابیجی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، گوادر انڈسٹریل زون پر کام تیزکیا، اسی وجہ سے انڈسٹریل زونز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار بھی کیا‘۔

عمران خان نے سی پیک کے جاری منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سی پیک منصوبے ہر قیمت پر مکمل کیےجائیں گے،یہ پاک چین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے‘۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’سی پیک  ہماری ترقیاتی حکمتِ عملی کا اہم جز ثابت ہوگا‘۔ انہوں نےخوش خبری سنائی کہ ’نوجوان  تیار رہیں کیونکہ  بہت جلد روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں‘۔

مزیدخبریں