عید کے موقع پر چمن بارڈر آمدورفت کے لئے کھلا رہے گا ،وزارت داخلہ

04:39 PM, 30 Apr, 2021

اسلام آباد , وزارت داخلہ نے عید کے موقع چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا، کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے 7دن کھلا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عید کے موقع پر پاک افغان چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے 7دن کھلا رہےگا اور دن میں 18گھنٹے آپریشنل رہے گا۔

خیال رہے رواں سال جنوری میں پاک افغان سرحد پر خواتین کے لیے علیحدہ راستہ مختص کرتے ہوئے کام کا آغاز کردیا گیا تھا، خواتین کے لیے علیحدہ راستہ مقرر کرنا قبائلی مشیران اور سیاسی پارٹیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

یاد رہے کہ کورونا صورتحال میں گزشتہ برس پاک افغان سرحد کے قریب ایک خیمہ بستی قائم کی گئی تھی ، جہاں افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا جارہا تھا۔

مزیدخبریں