ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے دعا گو ہوں: مریم نواز

03:52 PM, 30 Apr, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی 5 ماہ قبل چھاتی کے کینسر کی سرجری ہوئی تھی،علاج کامیاب رہا اور وہ بہترحالت میں ہیں لیکن کیمو تھراپی سے گذر رہی ہیں۔
 
وزیر صحت پنجاب کو اپنی طبی حالت کے باوجود 71 سال کی عمر میں وبائی امراض کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دن رات انتھک محنت کرتے دیکھا گیا۔
 
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر جیسی موذی بیماری سے لڑتے ہوئے کورونا کے حوالے سے اقدامات پر سوشل میڈیا پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں