وزارت ہاؤسنگ کے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزارت ہاؤسنگ کے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: وزارت ہاؤسنگ کے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال  نےوزارت ہاؤسنگ کےافسران کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔اسلام آباد کمپلکس میں 48 فیملی سوٹس سے متعلق مبینہ طورپراختیارات کا ناجائزاستعمال کیا

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نےوزارت ہاؤسنگ حکام کےخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کمپلکس میں 48 فیملی سوٹس پرمشتمل منصوبہ اربوں روپے کی لاگت سے وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی زیر نگرانی تعمیرکیا گیا۔

 منصوبے کے تحت گریڈ20 سے22 تک کےافسران کورہائش کی سہولت فراہم کرنا تھی ، اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس نےاپنی قانونی ذمہ داری سے مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

 چیئرمین نیب نے امتیازی پالیسی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔