کرپشن ریفرنس میں آصف زرداری 20 مئی کو طلب

02:22 PM, 30 Apr, 2021

اسلام آباد: احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 20 مئی طلب کر لیا ہے۔ ان پر بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی مشکوک لین دین کا الزام ہے۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کو سماعت کیلئے منظورتے ہوئے سابق صدر زرداری اور ان کے سٹینو گرافر مشتاق احمد کو بھی اس اہم معاملے میں طلب کیا ہے۔

 
قومی احتساب عدالت (نیب) کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں جو عالیشان مکان تعمیر کیا ہے، اس کے ذرائع ناجائز تھے، مشتاق احمد نے اس محل نما گھر کی تعمیر کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی بھاری رقم فراہم کی تھی۔

 
کرپشن ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے قانونی ذرائع سے خریدا تھا لیکن وہ اس حوالے سے کسی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہے تھے۔

اس ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مشتاق احمد نامی شخص کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے آٹھ ارب تیس کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی اور یہ بھاری رقم بحریہ ٹاؤن کو ادا کی گئی تھی۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مشتاق احمد سرکاری ملازم تھے جو 2009ء سے 2013ء تک آصف علی زرداری کے دور اقتدار میں ایوان صدر میں کام کرتے رہے۔ ان کو سٹینوگرافر بھرتی کیا گیا تھا اور ان کی سرکاری نوکری کیلئے سینیٹر رخسانہ بنگش نے سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں