این اے 249: امید ہے الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے کرے گا: شہباز شریف

11:21 AM, 30 Apr, 2021

لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔

نیونیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ  این اے 249 کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔ مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش ۔   مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا،  انہیں خراج تحسین کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی؟، پورے پاکستان نے دیکھا۔جمعیت علماءاسلام (ف) اور اے این پی کی طرف سے حمایت پر ان کے قائدین، کارکنوں ، ووٹرز اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔

حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن ، پاکستان سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے میں دھاندلی کی گئی ہے۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر دھاندلی ثابت ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا جنہیں شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں