ایمزون کے مالک کا ہیئر سیلون بنانے کا اعلان

09:58 AM, 30 Apr, 2021

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون کے مالک جیف بیزوس نے اپنے جدید ترین ہیئر ڈریسنگ سیلون بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں برطانوی شہر لندن میں ابتدائی طور پر ایک جدید سیلون کھولا جا چکا ہے۔ جدید طرز تعمیر کے حامل اس ہیئر ڈریسر سیلون میں تقریباً 5 ہزار گاہکوں کو خدمات پیش کرنے کی گنجائش ہے۔

اس ایمیزون سیلون کی خاص بات اس میں گاہکوں کو جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے ان کے ہیئر سٹائل اور نئی لک کے بارے میں گائیڈ اور مشورے دیئے جاتے ہیں۔

اس مقصد کیلئے ایمیزون سیلون میں اپنے گاہکوں کو بتایا جاتا ہے کہ وہ جو پراڈکٹ استعمال کر رہے ہیں اس کا ان پر کیسا اثر ہوگا اور اس کے استعمال کے بعد وہ کس طرح کے دکھائی دیں گے، یہ سب کچھ جدید انداز میں ان کی شبیہ بنا کر انھیں پہلے ہی دکھا دیا جاتا ہے۔

اگر کسٹمر مطمئن ہو جائے تو اس کو یہ سہولت مہیا کر دی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ جدید ہیئر سیلون عالمی وبا کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل فالو کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں گاہکوں اور عملے کیلئے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنچیں اور ہینڈ سینی ٹائیزر کا استعمال کریں۔

خبریں ہیں کہ اس جدید سیلون کو ابھی صرف ایمیزون میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے ہی کھولا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دنیا بھر میں پھیلانے اور اس کی برانچیں کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں