کورونا کی تیسری لہر جاری، مزید 131 افراد جاں بحق،5 ہزار سے زائد نئے کیس

08:27 AM, 30 Apr, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 131 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مزید 131 مریض جان کی بازی ہار گئے جس سے  اموات کی تعداد 17  ہزار، 811     ہو گئی۔

24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 49ہزار99 ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 5ہزار 112   افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔کورونا مثبت آنے کی شرح10.41     فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 91,547ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ11ہزار 465مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن بھی تیزی سے جاری ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جبکہ 40 سے 49 سال کے افراد کی رجسٹریشن ہو رہی ہے جن کی 3 مئی سے ویکسی نیشن شروع ہو گی۔ 

دوسری طرف گزشتہ روز بھی  پی آئی اے  کے تین جہاز چین سے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچے۔تینوں جہازوں کے چین سے 10 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین اسلام آباد لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں