این اے 249 میں پی پی نے میدان مارلیا، تحریک انصاف کو بدترین شکست

07:51 AM, 30 Apr, 2021

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249  کراچی کے ضمنی انتخاب کا رزلٹ آگیا ہے ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل  نے میدان مار لیا  جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ کو پیپلز پارٹی کےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، (ن) لیگ کی 2018 اور 2021 کی ہارمیں 40 ووٹوں کا فرق رہا۔

حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام نتائج آگئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کالعدم ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125ووٹ لےکر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لےکر چوتھے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اورایم کیوایم پاکستان کےمحمدمرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 میں شہباز شریف معمولی فرق سے فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے، اس انتخاب میں ن لیگ 723 ووٹوں سے ہاری تھی۔ جبکہ اس بار (ن) لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل 683 ووٹوں سے ہار گئے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

مزیدخبریں