وفاقی کابینہ نے اقلیتی کمیشن کے ممبران کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور

01:03 PM, 30 Apr, 2020

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے اقلیتی کمیشن کے ممبران کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اقلیتی کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ دو ہفتے قبل زیر غور آیا تھا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ قادیانی کو بطور اقلیتی غیر مسلم ممبر بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

پیر نور الحق قادری نے کہاکہ معاملہ کے تمام پہلوؤں پر غور فکر کیا جائے گا،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہو گا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہو گا۔

مزیدخبریں