لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملتان ائیر پورٹ پر کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے لاہور روانہ ہو گئے۔
ملتان ائیرپورٹ پر گزشتہ روز دبئی سے پرواز آئی جس میں 145 مسافر سوار تھے اس پرواز میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی ملتان پہنچنے لیکن دوست محمد مزاری کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر لاہور روانہ ہو گئے۔ڈپٹی اسپیکر کے ہمراہ 2 قریبی رشتہ دار بھی ان کے ساتھ لاہور روانہ ہو گئے .
اے ڈی سی قمرزمان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کی پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انہیں لاہور جانے کی اجازت دی گئی۔
اے ڈی سے نے بتایا کہ دوست مزاری لاہور میں قرنطینہ پوراکریں گے جب کہ دیگر مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔