لاہور:نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے گزارنے والے ہمیشہ کامیاب اور سُکھی رہتے ہیں اور یہی لوگ ترقی کی منازل بھی طے کر تے ہیں ، خدا کی ذات کسی بھی انسان کے کندھوں پر اتنا ہی بوجھ ڈالتی ہے جتنا وہ اٹھا سکے ۔
ریشم نے کہا کہ تعلیم انسان کےلئے بہت ضروری ہے اس سے صرف اچھی نوکری تلاش کرنے میں مدد نہیں ملتی بلکہ اس سے سب سے بڑھ کر انسان میں شعور آتا ہے جو زندگی گزارنے کےلئے بہت ضروری ہے ۔
شعور سے معاشرے میں امن اور سُدھار آتا ہے جبکہ شعور سے عاری شخص کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کی ذات پر توکل رکھنا چاہیے اور اس سے اچھے کی امید ہی رکھنی چاہیے ، رب تعالیٰ بڑا رحیم و کریم ہے اور وہ اپنے بندوں پر اتنا بوجھ نہیں ڈالتا جتنا وہ اٹھا نہ سکیں۔