بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشعال فائرنگ،لانس نائیک علی باز، 52 سالہ خاتون اور16 سالہ بچی شہید 

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشعال فائرنگ،لانس نائیک علی باز، 52 سالہ خاتون اور16 سالہ بچی شہید 

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیلر اور رکھ چیکری سیکٹر پر بلااشعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک علی باز، 52 سالہ خاتون اور16 سالہ بچی شہید جبکہ  55سالہ بزرگ خاتون اور 10 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے لائن آف کنٹرول کے کیلر سیکٹر پر پاک فوج کی چوکی کو خودکار اسلحہ اور بھاری گولہ بارود سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا 34 سالہ لانس نائیک علی باز جو کرک کا رہائشی تھا، شہید ہو گیا۔

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے رکھ چیکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کرنی گاﺅں کی 52 سالہ بزرگ خاتون اور 16 سالہ بچی شہید، 55 سالہ بزرگ خاتون اور 10 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔